• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے پنجاب میں جانےکی بات کی تو بیانات آنےشروع ہوگئے، خورشید شاہ

Latest News
اسلام آباد......پنجاب میں قومی احتساب بیورو کی کارروائیوں پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی ناراضی اور بیان پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی میدان سنبھالا انداز ان کا یہی تھا کہ تمہارا خون،خون،ہمارا خون پانی،نیب نے پنجاب میں جانےکی بات کی تو بیانات آنےشروع ہوگئے، ایک وزیر کی باتوں سے ظاہر ہوگیا کہ احتساب بیورو کو پنجاب میں کام سے روکا جائے گا۔

پنجاب میں قومی احتساب بیورو کی کارروائیوں پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ ناراض ہوگئے، کرپشن کے خلاف صوبے میں کارروائیوں کو تو سو بسم اللہ کہا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ گئے کسی کو خوش کرنے اور بیلنس برقرار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے،پنجاب کے کسی شہر میں کراچی جیسے حالات نہیں ہیں۔

رانا ثنا کے بیان کی گونج بھی نہ تھمی تھی کہ پیپلز پارٹی کی شیرنی شرمیلا فاروقی نے جوابی حملہ کردیا،دم پر پیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا جب سندھ میں کارروائیاں ہورہی تھیں تو سب ٹھیک تھا، اب رانا ثنا بلک اٹھے۔


خورشید نے وزیر اعظم کو بھی مشورہ دیا کہ انہیں جلسے میں بات کرنے کے بجائے اسمبلیوں یا کابینہ میں اپنی تشویش ظاہر کرنی چاہیے تھی، وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کو قبلہ درست کرنے کی ہدایات کی تھی،اب نیب، سندھ اور پنجاب کی اس تکون میں سے کیا نکلے گا اور کیا بچے گا،اس کے لیے تھوڑا انتظار کیجیے،کیونکہ پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست۔
تازہ ترین