• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا تعلیمی اداروں میں منشیات کےا ستعمال پر نوٹس

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات کےا ستعمال پر از خود نوٹس لے لیا ہے ۔

چیف جسٹس نے اس معاملے پر سی سی پی او لاہور اور اینٹی نارکوٹکس سمیت دیگر حکام سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے فروغ سے ہم اپنا مستقبل تباہ کررہے ہیں ، پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے منشیات مافیا کو قابو کرنا ہو گا ۔

چیف جسٹس نےایڈووکیٹ ظفر کلانوری کی مفاد ِعامہ کی درخواست پر نوٹس لیا ۔

عدالت نےریمارکس دیئےکہ ہمارے تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو منشیات باآسانی دستیاب ہیں، اس کی روک تھام کے اداروں کے حکام عدالت کے سامنے جواب دیں گے۔

تازہ ترین