• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ،فلپائن،چین میں سمندری طوفان سے73افراد ہلاک

سمندری طوفان منگ کھٹ کی فلپائن، ہانگ کانگ اور چین کے جنوب مشرقی ساحلوں میں تباہ کاریاں، فلپائن میں ہلاکتوں کی تعداد 59ہوگئی، ہانگ کانگ میں دو سو سے زائد افراد زخمی، چین میں لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیاجبکہ امریکا میں فلورینس سے ہلاکتیں14 ہوگئیں۔

فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد منگ کھٹ سے ہانگ کانگ میں مواصلات کا نظام درہم برہم، پروازیں منسوخ، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، درخت جڑوں سے اکھڑ گئےاور رہائشی علاقے کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے۔

طوفان چینی صوبے گوانگ ڈونگ پہنچاتو لاکھوں افراد بجلی سے محروم، سیکڑوں پروازیں منسوخ، آئل ریفائنریز، انڈسٹریل پلانٹس بند، ہزاروں کشتیوں کو سمندر سے واپس بلانا پڑا۔

ادھر امریکا میں سمندری طوفان فلورینس شمالی، جنوبی کیرولائنا میں تباہی مچانے کے بعد کمزور پڑ گیا لیکن متاثرہ علاقوں سمیت ورجینیا اور وسطی اٹلانٹک میں تیز ہواؤں، طوفانی بارشوں سمیت بدترین سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین