کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈیوم دفاع پاکستان باسکٹ بال ٹرافی ٹورنامنٹ کے سنیئر ایونٹ کا ٹائٹل میجر شبیر شریف شہید ٹیم اور جونیئر ایونٹ کا ٹائٹل فلائنگ آفیسر مریم مختار شہید ٹیم نے جیت لیا ۔سنیئر ایونٹ میں فائنل معرکہ میں میجر شبیر شریف شہید ٹیم نے مد مقابل میجر محمد طفیل شہید ٹیم کو شکست دی۔ جونیئر ایونٹ کے فائنل میں فلائنگ آفیسر مریم مختار شہید ٹیم نے حوالدار لالک جان شہید ٹیم کو شکست دیکر اپنے نام کی ۔فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی ایڈوانس سیڈ کارپوریشن کے چیئر مین اطہر علی خانزادہ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر خالد جمیل شمسی ،غلام محمد خان ،انور حسین خانزادہ ،عظمت اللہ خان ،عبدالناصر اور دیگر موجود تھے ۔