کراچی (اسٹاف رپورٹر)مارکیٹ کے قریب واقع ہوٹل کی دوسری منزل کے کمرے سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد سول اسپتال منتقل کردیا ،ایس ایچ او اعظم خان نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 40سالہ انوار الحق ولد غلام شبیر کے نام سے کی گئی،متوفی کا آبائی تعلق جھنگ سے تھا اور گذشتہ 4سال سے کراچی میں ٹھیلے پر سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز فرخت کرتا تھا اور اسی ہوٹل میں رہتا تھا ،گذشتہ 4روز سے اس کی طبیعت بھی خراب تھی اورڈاکٹرز نے وجہ موت طبعی قرار دی ہے۔