• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

معمولی بجٹ کی فلم ’استری‘ نے بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا


معمولی بجٹ سے بننے والی بالی وڈ فلم نے 100 کروڑ کلب میں شامل ہو کر بڑے بڑے بجٹ سے بننے والی کئی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی باکس آفس پر بڑے بڑے ناموں کی فلمیں کروڑوں کی سنچریاں کرتی ہیں اور کئی فلمیں کمائی کے لحاظ سے فلاپ ثابت ہوتی ہیں۔

باکس آفس پر فلموں کی کامیابی کا پیمانہ اسٹار ڈم نہیں رہا ہے بلکہ فلم کی اچھی کہانی اور جاندار اداکاری کے مرہون منت ہے۔


سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ بڑے بجٹ اور بڑے نام کے باوجود فلاپ ثابت ہوئی اور رواں سال عید پر ان کی ریلیز ہونے والی فلم ’ریس 3‘ میں اداکاری کو بھی بڑی تنقید کا سامنا رہا لیکن اب بھارتی باکس آفس پر ان بڑی فلموں کے مقابلے میں معمولی بجٹ والی فلم نے دھوم مچا رکھی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور ابھرتے ہوئے اداکار راجکمار راؤ کی فلم ’ستری‘ باکس آفس پر کمال کر رہی ہے اور 20 کروڑ کے معمولی بجٹ سے بننے والی فلم 100 کروڑ کلب میں شامل ہو گئی ہے۔


فلم ’استری‘ نے باکس آفس پر سو کروڑ کا بزنس کرکے اس سال کی نویں کامیاب ترین فلم کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بھارتی تجزیہ نگار ترن ادارش نے ٹوئٹ میں فلم کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’استری‘ نے 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا جب کہ یہ فلم سرمایہ کاروں کے لیے ایک لاٹری ثابت ہوئی ہے۔

فلم ’استری‘ رواں سال کی 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی نویں فلم بن گئی ہےجبکہ اس سے قبل فلم ’پدماوت‘، ’سونو کی ٹیٹو کی سوئٹی‘، ’ریڈ‘، ’باغی ٹو‘،’راضی‘،’ریس تھری‘، ’سنجو‘ اور ’گولڈ‘ پہلے سے اس کلب میں اپنی جگہ بنا چکے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین