لندن:گیون جیکسن
نیشنل آڈٹ آفس نے جمعرات کو شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا ہے کہ مقامی کونسل واجب الادا بلوں کی کافی جارحانہ پیروی کررہی ہے اور یہ حکومت کی دیگر شاخوں کیلئے پوشیدہ قیمت ادا کررہی ہے۔
این اے او نے کہا کہ خوفزدہ کرکے وصولی کا طریقہ غیر ضروری طور پر قرض دہندگان کیلئے تکلیف کا سبب بنتا ہے۔ ڈپریشن اور تشویش میں اضافہ ہونےکی وجہ سے انہیں عوامی صحت اور ہاؤسنگ سروسز پر مزید بھروسہ کرنے کی تحریک دیں۔
این اے او نے تخمینہ لگایا کہ قرضوں میں ’اضافی چارجز‘ کے ساتھ مل کر، ممکنہ طور پر یہ حکومت کے اخراجات میں248ملین پاؤنڈ اور سوسائٹی کے لئے مجموعی طور پر9سو ملین پاؤنڈ پیدا کرے، لیکن نتیجے میں زیادہ پیسہ جمع نہیں ہوے۔
رپورٹس کے بعد انتباہ ہے کہ مشکل قرضوں کے ساتھ جدوجہد کرنے والے برطانوی باشندوں کو اب روایتی قرضوں، جیسے کریڈٹ کارڈ یا مورگیج، کے بجائے واجب الادا بلوں کی واپسی کے مسئلے کا سامنا کرنےکا امکان ہے۔
این اے او کے سربراہ امیا مورس نے کہا کہ مشکل قرض کے انفرادی اور ٹیکس دہندگان دونوں پر ہی نمایاں اثرات پڑتے ہیں۔جبکہ حکومت نے اس مسئلے پر توجہ دینے کی کوشش میں مزید پیشرفت کی ہے، تاہم اس کی کوششیں ابھی تک ناکافی رہی ہیں۔
محکمہ خزانہ کو عوام کے قرض کے مسائل اور یہ ان کی زندگی اور دیگر ٹیکس دہندگان کوکیسے متاثر کررہے ہیں،کے پیمانے کو بہتر طور پرسمجھنے کی ضرورت ہے،تاکہ وہ مؤثر طور پر مسائل کو حل کرسکے۔
جمعرات کو شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری قرض جمع کرنے کا عمل نجی شعبہ میں بہترین مشق سے کافی پیچھے ہے۔ مثال کے طور پر معلومات کے اشتراک کی کمی، کا مطلب یہ ہے کہ حکومت کی مختلف شاخیں اسی شخص سے دوبارہ ادائیگی کیلئے مطالبہ کرتی ہیں۔
ڈیٹ چیئریٹی اسٹیپ چینج کے چیف ایگزیکٹو فل اینڈریو نے این اے او کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ نیشنل آڈت آفس نے بالکل درست حل تلاش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناقص قرض جمع کرنے والے طریقے، جو جتنی جلد ممکن ہوسکے رقم کی واپسی حاصل کرنے سے منسلک ہیں، خلاف منشا اور بالآخر نقصان دہ ہیں۔
این اے او کے اعدادوشمار کے مطابق گروی کے واجبات میں 15ارب پاؤنڈ کے مقابلے میں حکومت کے یوٹیلیٹی کمپنیوں، زمینداروں اور ہاؤسنگ ایسوسی ایشنز کو اندازاً18ارب پاؤنڈ واجب الادا ہیں۔
خودمختار فلاہی اداروں کے نیٹ ورک سٹیزن ایڈوائس نے حال ہی میں رپورٹ شائع کی ہے، جس کا این اے او نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صارفین کے قرض سے متعلق مقابلے میں کونسل کے عدم ادا شدہ ٹیکس، جیسے ہاؤس ہولڈ بل قرض کیلئے2014ء سے مدد کیلئے درخواستیں زیادہ عام تھیں۔
یہ خاص طور پر گاڑی کیلئے قرض اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ گزشتہ دو سال میں صارفین کے تیزی سے قرض لینے کے علاوہ تھا۔