• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینگورہ میں پی ٹی آئی ایم پی اے کا چالان


پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عزیز اللہ گران کادوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر  چالان کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی اے عزیز اللہ گران سوات کے شہر مینگورہ میں کار چلاتے ہوئے موبائل پر بات کر رہے تھے۔

اس دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا اور دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے پر 500 روپے کا چالان کردیا ، جو انہوں نے موقع پر ہی ادا کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی عزیز اللہ گران کا خیبر پختونخوا پولیس نے دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ پہنے پر چالان کیا تھا ۔

تازہ ترین