• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں موسم گرما اور بہار کے رنگا رنگ فیشن ویک جاری


لندن میں فیشن ویک کی رونقیں جاری ہیں جہاں ماڈلز موسم بہار اور گرما کے دیدہ زیب ڈیزائن زیب تن کر کے ریمپ پر جلوے بکھیررہی ہیں۔

5روز تک جاری رہنے والے اس رنگا رنگ فیشن ویک کے دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے درجنوں مشہور و معروف ڈیزائنرز کے ملبوسات پیش کیے جارہے ہیں جبکہ اس دوران ہزاروں افرادیہاں شرکت کررہی ہیں۔

ایونٹ کے دوران دیدہ زیب ہینڈ بیگز اور ہیٹس سمیت خواتین کی ایسیسریز بھی شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 14ستمبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 18ستمبر کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

تازہ ترین