• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے لئے ٹرمپ کے نامزد جج پر جنسی حملے کا الزام

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ میں نامزد جج بریٹ کوانا پر ایک خاتون نے جنسی حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

جج پر جنسی حملے کا الزام لگانے والی کرسٹین بیلسی فورڈ نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اور کوانا دونوں 20سال سے کم عمر تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جج بریٹ کوانا نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

امریکی سینیٹ کی جوڈیشل کمیٹی اب اس معاملے پر بریٹ کوانا اور مسز فورڈ سے بات کرے گی۔

مسز فورڈ پالو آلٹو یونیورسٹی میں نفسیات کی پروفیسر ہیں۔

تازہ ترین