• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی سدرن اور اشرف ملز نے پریمیئر لیگ فٹ بال میں جگہ بنالی

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گوادر پورٹ اتھارٹی کو 7-1 کے بڑے مارجن سے اور اشرف شوگر ملز نے پاک افغان کلیئرنگ ایجنسی کو 3-2 کو زیر کرکے پاکستان پریمئر لیگ فٹ بال کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ طاہر نے دو گول کئے۔ کپتان صدام حسین اور بلاول الرحمان نے فائول کک پر ڈائریکٹ کک کے ذریعے خوبصورت گول کئے۔ پلے آف کا آخری میچ منگل کو ایس این جی پی ایل اور کراچی یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ ماڈل ٹائون فٹ بال اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ پاکستان پریمیئر لیگ 2018میں مجموعی طور پر 16ٹیموں کو شرکت کرنا ہے۔ 12ٹیموں کا فیصلہ 2015 میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوچکا جبکہ چینلج کپ 2018اور بی ڈویژن 2014سے سامنے آنے والی 8ٹیموں میں سے 4کا فیصلہ کرنے کیلئے کوالیفائرز مقابلے جاری ہیں۔ پیر کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے گوادر پورٹ اتھارٹی باسانی 7-1 کے بڑے مارجن سے زیر کیا۔ پہلے ہاف میں ایس ایس جی سی کو 2-1 کی برتری حاصل تھی۔ دوسری ہاف میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے کھلاڑی میچ پر چھا گئے اور مزید پانچ گول کئے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے محمد طاہر نے 2گول کئے، صدام حسین، محمد لال، عبدالرزاق، بلاول اور نعیم جمالی ایک ایک گول کیا۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کا واحد گول نور محمد نے کیا۔ دوسرے میچ میں اشرف شوگر ملز نے پاک افغان کلیئرنگ ایجنسی کو 3-2 کی شکست دی۔ افغان کلیئرنگ ایجنسی نے پہلے ہاف میں عبدالناصر اور فرید احمد کے گولز کی بدولت برتری حاصل کرنے کے باوجود ناکامی کا سامنا کیا،اشرف شوگر ملز کی جانب سے سردار عباس نے خسارہ کم کیا۔ دوسرے ہاف میں محمد شہباز نے ابتدا میں ہی برتری دلائی،کھیل کے آخری لمحات میں کاشف امین نے فیصلہ کن گول داغ دیا۔
تازہ ترین