• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سادگی مہم،سٹی کورٹ میں پبلک پراسیکیوٹر نے اے سی کی جگہ پنکھا لگا لیا

کراچی(محمد ندیم /اسٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کی سادگی و کفایت شعاری مہم کے اثرات سامنے آنے لگے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سادگی و کفایت شعاری مہم پر عمل پیرا پبلک پراسیکیوٹر اے سی کلچر کو مسترد کرکے سٹی کورٹ ڈسٹرکٹ ویسٹ کی عدالت میں چارجنگ فین لگا کر کام کررہے ہیں، چارجنگ فین بھی انہوں نے اپنی جیب سے خرچہ کرکے لگایا ہے،اس طرح وہ وزیر اعظم کی سادگی و کفایت شعاری مہم کو پروموٹ کررہے ہیں جس کی تقلید دوسروں کو بھی کرنی چاہیئے،تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ ضلع غربی کی عدالت میں سترہ گریڈ کے پراسیکیوٹر سید شمیم احمد نے وزیر اعظم عمران خان کی سادگی و کفایت شعاری مہم کو اپناتے ہوئے اور اے سی کلچر کو مسترد کرتے ہوئے اپنے خرچے سے خریدا ہوا چارجنگ فین لگا کر کام جاری رکھاہوا ہے،جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی سادگی و کفایت شعاری مہم پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اے سی کلچر کو مسترد کرکے سادگی کو اختیار کیا ہے،اس طرح بجلی کی بچت بھی ہوگی،اگر تمام پراسیکیوٹر و افسران بھی سادگی اختیار کریں تو توانائی کی بچت کےساتھ لوڈشیڈنگ بھی کم ہوگی۔
تازہ ترین