• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولڑہ اور بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کیلئے چھ ماہ کا وقت، غیر قانونی تعمیرات گرانے پر پابندی عائد

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے ʼʼوفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی تعمیرات گرانےʼʼ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سی ڈی اے کو گولڑہ اور بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کیلئے چھ ماہ کا وقت دیتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات گرانے پر پابندی عائد کردی ہے اور حکم جاری کیا ہے کہ سی ڈی اے غیر قانونی تعمیرات کو ریگولرائیز کرنے کیلئے ہائیکورٹ کے میکانزم پر عمل در آمد کروائے ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے سوموار کے روز گولڑہ میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کیس کی سماعت کی تو فاضل عدالت نے اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کیلئے ہائی کورٹ کے دئیے گئے میکانزم پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ بنی گالہ اور دیگر جگہوں پر تعمیر کی گئی غیر قانونی عمارتوں کو ریگولرائز کیا جائے جبکہ آئندہ غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لئے سی ڈی اے فوری کاروائی کرے ، اورہر دو ماہ بعد پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے ۔
تازہ ترین