• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ پاکستان،نوجوت سنگھ سدھو کو بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات مہنگی پڑ گئی

لاہور( خالد محمود خالد)بھارتی پنجاب کے وزیر بلدیات اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھونے نئی دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں ہونے والی اہم ملاقاتوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ تاہم نوجوت سنگھ سدھو کو بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات مہنگی پڑ گئی۔ سششما سوراج نے سدھو کے دورہ پاکستان کو سراہنے کی بجائے ان سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست ڈانٹ پلادی اور ان سے استفسار کیا کہ وہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے گلے کیوں ملے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے صفائیاں پیش کیں لیکن بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے لہجے میں نرمی پیدا نہیں کی اور نوجوت سنگھ سدھو پر الزام لگا دیا کہ نارووال کے قریب کرتار پور بارڈرکھولنے کامعاملہ صرف ان کی وجہ سے سیاست کا شکار ہو گیا ہے۔ سشما سوراج نے سدھو سے کہا کہ بھارت کرتار پور سرحد کھولنے کے لئے پاکستان سے بات کرنے کی تیاری کر رہا تھا لیکن ان کے بیانات کی وجہ سے معاملہ موخر ہو گیا ہے۔

تازہ ترین