چینی وزارت خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ افغانستان کو قابل تعریف قرار دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان،افغانستان کےدرمیان بہتردوطرفہ تعلقات کےلیےپُرامید ہیں،چین دونوں ملکوں کامشترکہ پڑوسی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین افغانستان سے صحت مند روابط چاہتا ہے ،امن واستحکام کےپاک افغان ایکشن پلان کی حمایت کرتےہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات بہتربنانےمیں مثبت کرداراداکرتارہےگا۔
چینی وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق وزارت خارجہ کی سطح پر سہ فریقی مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاریاں جاری ہیں ۔