کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹیمنز اور قومی کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں جس کی باضابطہ شکایت انہوں نے پی ایچ ایف سے کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنی اس رپورٹ میں جو انہوں نے ایشین گیمز میں کھلاڑیوں کی کاردگی کے حوالے سے پیش کی ہے بعض کھلاڑیوں کے رویہ پرتحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کی ہدایت پر عمل نہیں کرتے ہیں، ہیڈ کوچ پی ایچ ایف کے حکام سے بھی خوش نہیں ہے اور انہوں نے ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لئے قومی کیمپ جوائن کرنے سے بھی انکار کردیا ہے، جس کے بعد پی ایچ ایف کے حکام نے ان سے رابطہ کیا ہے۔