• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام: کراچی میں سڑکیں کنٹینر لگا کر بند

حکومت سندھ نے موبائل فون سروس اور 3 روز کےلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے بعد اب کراچی کیسڑکوںکو بھی کنٹینر لگا کربند کردیاگیا ہے۔

کراچی میں 8 محرم کے جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستوں کو بند کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،کنٹینر لگا کر ایم اے جناح روڈ اور صدر میں مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر دکانیں سیل ، ملحقہ سڑکیں بند کردی گئیں جبکہ جلوس کی گزرگاہ پر دکانوں کو پولیس کی نگرانی میں سیل کردیا گیا ہے۔


جلوس کے راستوں اور ارد گرد کے علاقوں میں صبح 7 سے رات تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر نے کہا کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کے پیش نظر 8،9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس کے ساتھ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی۔

اس کے علاوہ حیدرآباد، شہید بے نظیر آباد، خیرپور، لاڑکانہ، شکار پور اور جیکب آباد میں بھی موبائل فون سروس بند کی جائے گی ۔

تازہ ترین