• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوٹھ شیر محمد راجپرمیں دیہاتی کے گھر میں آ تشز د گی ،بچی جھلس کر شدید زخمی

خیرپور(بیورو رپورٹ) فیض گنج کے قریب گوٹھ شیر محمد راجپر میں ایک دیہاتی حامد لاشاری کے گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گھر کے اندر سوئی ہوئی 6سالہ بچی جھلس کر شدید زخمی ہو گئی بچی کا 40فیصد جسم جل گیا جس کو نازک حالت میں نواب شاہ منتقل کیا گیا جبکہ گھر کے اندر بندھی ہوئی دو گائے اور 4بکریاں ہلاک ہوگئیں متاثر دیہاتی حامد لاشاری کے مطابق ان کے 40ہزارروپے نقد اور دیگر تمام گھریلوسامان بھی جل گیا ،گھریلو سامان مکمل طو رپر جل جانے سے ان کے پاس کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں بچا ہنگامی بنیادوں پر سرکاری امداد نہ ملی تو بچی کے علاج اور ان کے خاندان کو کھانے پینے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
تازہ ترین