• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاکستان ایشیاء کپ میں بھارت کو ہراسکتا ہے‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم ، رمیز راجہ اور شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف ایشیاء کپ کا میچ جیت سکتا ہے ،گرین شرٹس کےپاس بیلنس لائن اپ ہے ۔

سابق لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے کہا کہ ہماری ٹیم فائٹ کرے،بیٹنگ میں انڈرپریشرنہ ہوئی توجیت جائیں گے،ہمارے پاس یادیو کو کھیلنےکی حکمت عملی ہونی چاہیے۔

وسیم اکرم نے مزید کہاکہ بھارتی ٹیم ویراٹ پربھروسہ کرتی ہے،نہ ہونےسےمورال میں فرق ہوگا،ہماری بولنگ بہت مضبوط ہے،قومی ٹیم کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنا چاہیے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ہانگ کانگ نےبھارت کوٹف ٹائم دیاہے،روہیت شرما الیون پریشرمیں ہے،پاکستان پوری قوت سےکھیلےگاتوکامیاب ہوگا۔

ان کا کہناتھاکہ فخرزمان نے پرفارم کیا تو کامیابی ملےگی،ڈھائی سو سے3 سو تک کے رنز ہوں تو اچھا میچ ہوگا۔

شعیب اختر نے پاک بھارت میچ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کو پرفارم کرنا ہوگا ،وہ بہت اچھا بولر ہے ،ایشیا ءکپ کا یہ میچ پاکستان جیت سکتا ہے ۔

تازہ ترین