• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیسکو نے عوام کے ساتھ انسانیت سوز رویہ اپنا رکھا ہے،چو ہد ری سجاد احمد

ڈگری( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چو ہد ر ی سجاد احمد نے کہا ہے کہ حیسکو نے میرپورخاص، ڈگری،جھڈواور کوٹ غلام محمد میں عوام کے ساتھ انسانیت سوز رویہ اپنا رکھا ہے۔ حیسکو حکام نے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے عوام کا جینا عذاب کرُدیا ہے۔ واجبات کی وصولی سو فیصد سے اوپر ہونے کے باوجود عوام کو جرمانےاور بجلی چوری کی آڑ میں تنگ کر نا معمو ل بن چکا ہے۔ جب کہ عوام کو سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔ حیسکو کے شکایت آفس مکمل طور پر ناکام ہو گئے ھیں۔ عوام کی شکایات بغیر پیسے دیئے د و ر نہ ہونے کا رجحان بن گیا ہے۔ حیسکو حکام عوام کی سہولتوں کیلیئے اقدامات کے بجائے اپنی نااہلیوں کو چھپانے کے لیے آئے دن چھاپے مارتے ھیں۔ اور بلاجواز جرمانے لگاتے ھیں۔ جس کے خاتمے کے لئے عوام حیسکو آفیسز کا چکر لگاتے ھیں۔ جہاں افسر سے ملنا نہ ممکن بن چکا ہے۔
تازہ ترین