• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت حسین ؓنے بے پناہ مصائب جھیلے،باطل کے سامنے نہ جھکے،مفتی نعیم

کراچی(پ ر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ واقعہ کربلا تاریخ کا المناک سانحہ اور قربانی کا عظیم باب ہے،نواسہ رسولﷺ نے پورے خاندان کو اپنے نانا کے دین کیلئے قربان کردیا، عظیم قربانی خاندان ،رشتے تعلق ، جان ،مال دین کیلئے قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔ بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ حضرت حسین ؓنے اس دین کی خاطر مصائب وآلام کو سہا،اپنے پیاروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے قربان کردیا لیکن باطل کے سامنے نہ جھکے، نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ عظیم قربانی خاندان ،رشتے تعلق ، جان ،مال سب کچھ دین کیلئے قربان کرنے کا درس دیتی ہے ، کربلا کے میدان میں نظام شریعت کے تحفظ کیلئے عظیم قربانی پر قیامت تک خراج عقیدت پیش کیاجاتا رہے گا،حضور کے لاڈلے نواسے نے دین کو بچانے کیلئے یزید کی فوج کا مردانہ وار مقابلہ کیا ،یہ عشق خدا کا ایسا نمونہ ہے جس پر عمل سے معاشرے میں عدل اور انصاف،اخوت بھائی چارگی قائم کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین