• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری نئی کار اسٹارٹ نہیں ہوئی تو میں نے ڈوڈو کو بلوایا۔

ڈوڈو کو کاروں کے بارے میں بہت معلومات ہیں۔

اچھے اچھے مکینک اسکے آگے کان پکڑتے ہیں۔

ڈوڈو نے آ کر کار کا بونٹ کھولا،

انجن پر ایک نظر ڈالی،

بیٹری کو جانچا،

الیکٹرک وائرنگ کا معائنہ کیا۔

ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر چابی گھمائی۔

پھر باہر نکل کر پسینہ پونچھا۔

میں نے پریشان ہو کر پوچھا،

’’کیا بہت سنگین خرابی ہو گئی ہے؟

یہ گاڑی تو بالکل نئی ہے۔‘‘

ڈوڈو نے غصے سے کہا،

’’ابے اناڑی! گاڑی نئی ہو یا پرانی،

تیل کے بغیر نہیں چلتی۔‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین