• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ کے خلاف کھیل کر سیکھنے کا موقع ملا،شیکھر دھون

دبئی (نمائندہ خصوصی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ نے اپنی کارکردگی اور 174رنز کے اوپننگ اسٹینڈ سے ہمیں بھی حیران کردیا۔ ان کی کارکردگی تعریف کے قابل ہے۔ ہمیں بولنگ میں زیادہ مستقل مزاجی دکھانے چاہیے تھی۔ہانگ کانگ کے میچ سے ہمیں سیکھنے کا موقع ملا۔ گرم موسم اور مختلف وکٹوں پر کھیل کر ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگ رہا ہے۔ لیکن تمام تر کریڈٹ ہانگ کانگ کی ٹیم کو جاتا ہے۔ بھارتی ٹیم نے اتنی سیریز جیتی ہوئی ہیں کہ اگر ایک دو سیریز خراب ہوجائیں اور میچ ہارجائیں تو فرق نہیں پڑتا۔ ہم نے بھارت کو میچ جتوائے ہیں اور ایشیا کپ بھی جیتنے آئے ہیں۔ شیکھردھون نے میچ میں سنچری اسکور کی۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ ہمیں انداز ہ نہیں تھا کہ میچ اتنا کلوز ہوگا۔ وکٹ میں سیم اور سوئنگ نہیں تھی ہم بھی ہانگ کانگ کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔ ہمارے بولر کافی عرصے بعد کھیل رہے تھے انہیں ردھم نہیں مل رہا تھا لیکن خلیل نے اپنی بولنگ سے سب کو متاثر کیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم بھی انسان ہیں بھارت کے طویل دورہ انگلینڈ کے بعد تھکاوٹ کا شکار تھے۔ شیکھر نے کہا کہ ہر کھلاڑی کا سپنا ہوتا ہے کہ اپنے ملک کے لئے اچھی کارکردگی دکھائی۔ خلیل نے پہلے ہی میچ میں اپنی بولنگ سے سب کو متاثر کیا اس کے پاس اسکلز بھی ہے اور ٹیلنٹ بھی ہے۔ وقت اور تجربے کے ساتھ وہ سمجھ دار بولر بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری فارم نہیں تھی ہانگ کانگ کے میچ سے فارم واپس آئی ہے۔

تازہ ترین