اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو مبہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پہلے ہی دورے پر بھیک نہیں مانگنی چاہیے۔وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے اپنے ردعمل میں خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مبہم ہے۔ان کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کو پہلے ہی دورے پر بھیک نہیں مانگنی چاہیے جبکہ وہ ماضی میں بھیک مانگنے کی مذمت کرتے رہے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے ہی دورے میں ادھارمانگنا مناسب نہیں۔پیپلز پارٹی رہنما نے عمران خان کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا پہلا دورہ مقدس مقامات کی زیارت اور سعادت کی حد تک ہونا چاہیے۔