• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی جانب سے محرم کے موقع پر بہترین انتظامات کیے گے ہیں ، غلام محی الدین

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے این اے 124سے امیدوار غلام محی الدین دیوان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ شاد باغ میں 8محرم کے حوالے سے نکالے گے جلوس کی قیادت کی اور روٹ پر کیے گے انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر غلام محی الدین دیوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور انتظامہ کی جانب سے محرم کے موقع پر بہترین انتظامات کیے گے ہیں ،حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی دی ہوئی قربانیوں کی بدولت دین اسلام ہمیشہ زندہ رہے گا، نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ نے جہاد کا علم بلند کر کے طاغوتی طاقتوں کو زیر کیا امام حسینؓ نے قرآن مجید کی روشنی میں عقیدہ توحید پر عمل کر کے دکھایا اور یہ بات واضح کی کہ آنحضرتؐ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ پر عمل کے بغیر انسانیت کی اصلاح ممکن نہیں۔ اور اسی فکر و فلسفے کی بقاء کیلئے امام حسین ان کے رفقاء اور غیور صحابہ نے جدوجہد کی اور چونکہ دین اسلام ہی اللہ اور اس کے رسولؐ کا پسندیدہ دین ہے اس میں انسانیت کی درست اور بہتر رہنمائی موجود ہے لہٰذا انسانیت کو اسی طرف رجوع کرنا ہو گا۔
تازہ ترین