• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ٹی ایچ میں عزاداروں کیلئے50بسترمختص، عملہ الرٹ

پشاور(جنرل رپورٹر) محرم الحرام کے موقع پر 20اور21ستمبر کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر نیک داد خان اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں مختلف شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنا تھا، اس موقع پر ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اور دیگر عملے کی موجودگی کے علاوہ ادویات کی دستیابی، میڈیکل اور سرجیکل ڈسپوزیبل سامان،سی ٹی، ایم آرآئی اور ایکسرے کی موجودگی اور کارکردگی کے ساتھ آپریشن تھیٹر کی سہولیات کو یقینی بنانے کے خصوصی احکامات دئیےگئے۔ہنگامی کنٹرول روم ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی میں قائم کیا گیا ہے جو کہ 24گھنٹے ڈاکٹر فرمان اور ڈاکٹر شہریار نور کی سرپرستی میں کا م کرینگے۔9اور 10محرم الحرام میں موبائل سروس کی بندش کے پیش نظر خصوصی ٹیلی فون نمبر091-9224281 بھی دستیاب کیا گیا۔چار خصوصی میڈیکل ٹیمیں بمعہ ڈرائیوراور ایمبولینس جلوس کو طبی امداد دینے کے لئے موجود رہیں گی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عزاداروں کیلئے 50بستر مختص کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین