• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسکو کے محرم الحرام کیلئے خصوصی انتظامات

کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر) کیسکونے نویں اور دسویں محرم الحرام کو بجلی کی باقاعدہ اور مسلسل فراہمی کیلئے مختلف انتظامات کرلئے ہیں۔ اس سلسلے میں بجلی کی مسلسل فراہمی اور صارفین کی شکایات کابروقت ازالہ کرنے کیلئے مرکزی مانیٹرنگ اورایمرجنسی کنٹرول سینٹر قائم کردیاگیاہے ۔جوکہ 24گھنٹے 3شفٹوںمیں مسلسل کام کرے گا۔کیسکوکی مرکزی مانیٹرنگ اورایمرجنسی کنٹرول سینٹرصوبائی حکومت کے ایمر جنسی کنٹرول سینٹر 15 سے ان متعلقہ فیڈروں کے سلسلے میں بجلی کی صورتحال پر مسلسل رابطہ میں رہے گا۔ کیسکو کی مرکزی مانیٹرنگ اورایمرجنسی کنٹرول سینٹرکوصارفین کی جانب سے بجلی منقطع ہونے کی صورت یا شکایت موصول ہونے کے بعد مرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سینٹر بجلی کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیا دوں پر اقدامات بھی کرے گا۔کوئٹہ شہر میں امام بارگاہوں سے منسلک فیڈروں پرنویں اوردسویں محرم الحرام کو لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی البتہ کسی بھی علاقہ میں فنی خرابی کو دور کرنے اور بجلی کی دوبارہ بحالی کیلئے تکنیکی ٹیم اور متعلقہ فیڈروں کے سب ڈویژنل افسران اپنے عملہ کے ساتھ دفاترمیں موجودرہیں گے تاکہ بجلی سے متعلق کسی بھی ایمرجنسی سے بر وقت نمٹا جا سکے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ شہرسے باہر دیگر اضلاع میں بھی امام بارگاہوں کی انتظامیہ کیجانب سے فراہم کر دہ اوقات کار میں متعلقہ فیڈروں پر بھی نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔
تازہ ترین