• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں فائرنگ کےواقعات، 1شخص جاں بحق، 1زخمی

کراچی کے علاقوں بنارس پل اور لانڈھی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا اور ایک زخمی ہوا ہے۔

کراچی میں اورنگی ٹاؤن جانے والے بنارس پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر لانڈھی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دونوں وارداتوں کے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔

تازہ ترین