• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی کمیونٹی کی معروف شخصیت نواز سلامت نے اپنی ویب سائٹ لانچ کردی

ڈنمارک (پ ر)آل پاکستان کرسچن لیگ کے مرکزی رہنما اور مسیحی کمیونٹی کی جانی پہچانی شخصیت نواز سلامت نے اپنی ویب سائٹ www.nawazsalamat.dkلانچ کر دی ہے۔ اسی سلسلے میں ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں وہاں کی سیاسی اور سماجی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا. نواز سلامت نے کہا کہ بے شک ہم پاکستان سے سات سمندر دور ہیں لیکن پاکستان ہی ہمیشہ ہماری آن شان اور پہچان رہے گا. پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیلئے ہم مسیحی ہمیشہ کسی قسم کی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی ویب سائٹ کو عالمی سطح پر پاکستان کا مقام اونچا کرنے کے لئے استعمال کرتا رہوں گا۔
تازہ ترین