• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد ، ٹرین کی زد میں آکر ریلوے لائن کراس کرنیوالا نوجوان پولیس اہلکار ہلاک

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ٹرین کی زد میں آکر ریلوے لائن کراس کرنے والا نوجوان پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ‘لاش سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری تھانے کی حدود میں جمعرات کو 25سالہ پولیس اہلکار عزیز اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ سکرنڈ کوٹری ریلوے پھاٹک پر ریلوے لائن کراس کررہاتھا کہ ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہلاک ہوگیا‘ کوٹری پولیس کی اطلاع پر ایدھی رضاکاروں نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردی ہے۔
تازہ ترین