ملتان (سٹاف رپورٹر) آئی جی ریلوے ڈاکٹر مجیب الرحمنٰ خان کی ہدایت پر ایس پی ریلوے شاہد نواز نے ملتان ڈویژن میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے، اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ ملتان، بہاولپور، سمہ سٹہ، خان پور، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، شورکوٹ،کوٹ ادو ریلوے حدود میں پولیس اہلکار متحرک رہیں گے سٹیشنوں اور ٹرینوں میں کمانڈوز اور بم ڈسپوزل سکواڈ ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ ریلوے حدود میں موجود امام بارگاہوں اور مساجد پر ریلوے پولیس کا عملہ تعینات رہے گا۔