• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،قلعہ سیف اللہ میں لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)قلعہ سیف اللہ میں لیویز اہلکاروں کے قتل کے واقعات کے خلاف جمعرات کو جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر ضیاء موسیٰ زئی کی قیادت میں نوجوانوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ زاٹھا رکھے تھے اور نعرئے بازی کررہے تھے ، مظاہرین سے ضیاء موسیٰ زئی ، بسم اللہ خان ، ملک عجب خان ناصر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلعہ سیف اللہ میں گزشتہ کچھ دنوں سے لیویز اہلکاروںکی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے ان واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت قلعہ سیف اللہ کے حالات کو خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے ، انہوں نے کہا کہ لیویز اہلکاروں کے قتل کے خلاف ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاج کیا اور قلعہ سیف اللہ میں شٹر ڈاون بھی کیا گیا ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لیویز اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار اورسزا دی جائے اور امن کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں ۔
تازہ ترین