• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کیلئےقرآن خوانی

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کیلئے سابق وزیر اطلاعات ونشریات و مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی والدہ ایم این اے طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کی گئی جس میں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سربراہ سینٹر نزہت انجم، بیگم سینٹر چوہدری تنویر،ایم پی اے زیب النساء اعوان ، تحسین فواد، لبنیٰ ریحان ، میڈیم نورین گیلانی سمیت مسلم لیگ ن کی خواتین کارکنان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تین بار خاتوںاول کا عزاز حاصل کرنے والی مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ ایم این اے مریم اورنگزیب، طاہرہ اورنگزیب، ایم پی اے زیب النساء اعوان ، تحسین فواد، لبنیٰ ریحان اور شازیہ رضوان نے مشترکہ بیان میں کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے ملک کے لئے بہت بڑی قربانی دی ہے ان کی کمی ہمیشہ یاد رہے گی ۔ رہنماوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں جنہوں نے پرویز مشرف کے مارشل لاء میں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ حق کی فتح ہے ۔ مسلم لیگ ن ہمیشہ اپنے قائدین کے ساتھ کھڑی ہے ۔
تازہ ترین