آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل3؍ربیع الثانی 1440ھ11؍دسمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1۔ منتظر قطاروں کا قانون

اگر کسی جگہ ایک سے زیادہ قطاریں ہیں،ایسی صورت میں آپ ایک قطار چھوڑ کر دوسری میں جا کر کھڑے ہوں تو پہلے والی قطار تیزی سے چلنا شروع ہو جاتی ہے۔

2۔ مکینکی قانون

کوئی مشین مرمت کرتے ہوئے جب آپ کے ہاتھ تیل یا گریس سے بھر جائیں، تو آپ کی ناک پر فوراً کھجلی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

3۔ ٹیلیفون کا قانون

جب کبھی بھی رانگ نمبر ڈائل ہو جائے تو کبھی بھی مصروف نہیں ملتا ،آزمائش شرط ہے۔

4۔ ورکشاپ کا قانون

اگر آپ نے ایک سے زیادہ چیزیں ہاتھ میں اٹھا رکھی ہیں تو ہمیشہ قیمتی اور نازک چیز زمین پر پہلے گرے گی۔

5۔ دفتری قانون

اگر آپ دفتر دیر سے پہنچنے پر اپنے باس کو "ٹائر پنکچر" ہو جانے کا بہانہ بنا کر مطمئن کر دیں تو اگلے دو تین دن کے اندر لازمی ٹائر پنکچر ہو جاتا ہے۔.

6۔ خفیہ ملاقاتی قانون

جب آپ کسی سے خفیہ ملاقات میں ہوں تو کہیں نہ کہیں،واقف کار ضرور آپ کو مل جاتا ہے. .. دیکھ لیتا ہے

7۔ دودھ ابالنے کا قانون

دودھ ابالتے وقت آپ چاہے جتنی دیر مرضی کھڑے رہیں دودھ نہیں ابلے گا جیسے ہی ایک آدھ منٹ کے لیے ادھر ادھر ہوئے نہیں دودھ ابل کر باہر آ جائے گا اور چولہے کا ستیاناس ہو جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں