• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(سمیع جمال)

اِک بار ان کو دیکھ کے سو بار دیکھنا

ہر چند ان کی سمت ہے دشوار دیکھنا

جب میری زندگی ہے، فقط دھوپ کا سفر

پھر کیوں فریبِ سایۂ اشجار دیکھنا

سب کہہ دیا نگاہ نے اب ان سے حالِ دل

خاموشیوں میں شوخیِ گفتار دیکھنا

اپنا لیا ہے مَیں نے یہی مشغلہ جمالؔ

آئینۂ شکستہ کو بے کار دیکھنا

تازہ ترین
تازہ ترین