ملتان میٹروبس منصوبےمیں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے،نیب نےگرفتارافسران اورانکےاہل خانہ کےاکاؤنٹس کی چھان بین شروع کردی ۔
نیب ذرائع کے مطابق گرفتارافسران اورانکےاہلخانہ کےاثاثوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں،تفتیش کےدوران مزیداہم سرکاری افسران کےملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم ڈی اےکےایکسین اورایس ڈی او نےکنسلٹنٹ کمپنی سےگاڑی اوردیگرمراعات لیں،افسران نےکنسلٹنٹ کمپنی کےخرچےپرفرانس،اٹلی اوراسپین کی سیر،شاپنگ کی جبکہ چیف انجینیئرصابرسدوزئی اہلیہ کےہمراسرکاری خرچےپردبئی آتےجاتےرہے۔
نیب کا کہناہے کہ تعمیراتی کمپنیوں کےمنیجرزاورمالکان سےبھی پوچھ گچھ جاری ہے، مزیدتفتیش کے لئےتعمیراتی کمپنی کے مینیجر اور مالکان کو24ستمبرکودوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔
میٹروبس کرپشن کیس میں نیب نے 6 ملزمان کو گرفتارکررکھاہے جنہیں جسمانی ریمانڈختم ہونےپر26ستمبرکوعدالت پیش کیاجائےگا۔