• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کمیونٹی نے برطانیہ میں سخت محنت سے اپنا مقام بنایا، انجینئر نذیر مغل

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) اوورسیز کمیونٹی کے حسن اخلاق اور مہمان نوازی سے بے حد متاثر ہوا ہوں۔ برطانیہ میں آباد کمیونٹی نے دن رات کی محنت سے نہ صرف اپنا اچھا مقام پیدا کیا بلکہ وطن عزیز کا نام بھی اجاگر کیا۔ ان خیالات انجینئر محمد نذیر مغل نے پرویز رٹوی کی جانب سے تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سابق مشیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای، ساجد مغل، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مڈ لینڈ کے نائب صدر مشتاق مغل، شہزاد اقبال، ماسٹر عبدالقیوم مغل، نائب حسین مغل او ردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انجینئر محمد نذیر مغل نے مزید کہا کہ برطانیہ میں ہمارے اکابرین آج سے پانچ دہائیاں قبل حصول روزگار کے سلسلہ میں آئے تھے۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات سیاست اور کاروبار میں اہم مقام پیدا کیا۔ آج تیسری نسل یہاں پروان چڑھ رہی ہے اور تعلیمی میدان میں اہم مقام پیدا کیا۔
تازہ ترین