• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل ہونے والے ویرجی کولہی کے قتل کا مقدمہ دو بھانجوں سمیت چار افراد کے خلاف درج

ڈگری(نامہ نگار) سگے بھانجوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے ماموں ویرجی کولہی کے قتل کا مقدمہ دو بھانجوں سمیت چار افراد کے خلاف مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج، پولیس کے چھاپے۔ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ میرواہ گورچانی تھانے کی حدود میں واقع گوٹھ دیوان میں بچوں کے معمولی جھگڑے میں بھانجوں کے ہاتھوں قتل ہونے والےواقعے کا مقدمہ مقتول 50سالہ ویرجی کولہی کے بھائی ھرجی کولہی کی مدعیت میں مقتول کے دو سگے بھانجوں سمیت چار افراد نرمل کولہی،وشنداس کولہی،سمن کولہی اور ماسٹر رامسن کولہی کے خلاف پولیس اسٹیشن میرواہ گورچانی میں درج کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مگر ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
تازہ ترین