• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائرل تصویر کا معاملہ،حنیف عباسی اڈیالہ سے اٹک جیل منتقل

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایفیڈرین کیس میں سزا یافتہ مسلم لیگ (ن) کےرہنماحنیف عباسی کوسینٹرل جیل اڈیالہ سے ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کوڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن کے حکم پرہفتہ کواٹک جیل منتقل کیاگیا انہیں اٹک منتقل کرنے کی سفارش آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے بنائی گئی دورکنی انکوائری کمیٹی نے کی تھی جس پرہفتہ کی صبح چھ بجے حنیف عباسی کو اٹک جیل بھیج دیاگیا۔ انکوائری کمیٹی نے گذشتہ روزاڈیالہ جیل کادورہ کیا اوراس حوالے سے جیل انتظامیہ سے تحقیقات کیں جبکہ کمیٹی نے اپنی نگرانی میں جیل میں مکمل تلاشی کروائی اس سلسلے میں اٹک،جہلم، چکوال اور منڈی بہاؤالدین کی جیلوں سے عملے کو بلایاگیا تھا۔ یاد رہے کہ19ستمبرکوایون فیلڈریفرنس میں سزائیں معطل ہونے پرنوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن (ر)صفدرکی اڈیالہ جیل سے رہائی کے موقع پر دوتصاویرمیڈیامیں نشرہوئی تھیں ان میں سے ایک تصویرمیںحنیف عباسی، نوازشریف، سابق ایم این اے ملک ابراراورڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن نویدرؤف کے ہمرا ہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے آفس میں بیٹھے دیکھائی دے رہے تھے ۔
تازہ ترین