• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ڈی اے نے قبضہ گروپوں اورلینڈ مافیا کے خلاف فہرستیں تیار کرلیں

لاہور(خصوصی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے عملے نے قبضہ گروپوں‘ لینڈ مافیا اور تجاوزات کے خلاف فوری آپریشن کرنے کے لئے زیر قبضہ جائیدادوں کی فہرستیں تیار کر لی ہیں‘ آپریشن کے لئے ترجیحات کا تعین کر لیا ہے اور مختلف علاقوں میں کارروائی کے لئے مقامی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے -ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے مختلف رہائشی سکیموں میں سرکاری اراضی غیرقانونی قابضین سے واگزار کروانے کے لئے ایل ڈی افسران پر مشتمل 5 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ہر سکیم کے متعلقہ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹیم کے کنونیئر ہوں گے جبکہ دیگرا رکان میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ‘ڈائریکٹرواسا ‘ڈائریکٹر انفورسمنٹ ایل ڈی اے ‘ڈی ایس پی پولیس ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن ٹیپا شامل ہوں گے ۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی ہے کہ کہ ماسٹر پلان میں دئیے گئے لینڈ یوز کے خلاف زمین کے استعمال پر کارروائی کی جائے۔ ایل ڈی اے کی قیمتی اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروانے کے لئے بلا امتیاز آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بااثر اور طاقتور مافیا سے شروع ہوگا‘قبضہ گروپوں کے خلاف بلاامتیاز اور بلا رو رعایت کارروائی ہوگی-اجلا س میں ایل ڈی اے کے سینئر لیگل ایڈوائزر بیرسٹر خرم رضا اور وقار اے شیخ‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز عبد الشکور رانا، چیف ٹاو ¿ن پلانر سید ندیم اختر زیدی‘چیف میٹروپولیٹن پلانر شکیل انجم منہاس ‘ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ نعمان خان، خواجہ توقیرحسن ، شہباز الحق گھرکی ‘ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ معظم رشید، عبد الستار خان، ڈائریکٹر لا ءسید عامر شاہ ‘ڈائریکٹر ٹاو ¿ن پلاننگ سلمان محفوظ اور اظہر علی اور دیگر افسران نے شرکت کی -
تازہ ترین