• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت آج دریائے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑ سکتا ہے

بھارت آج دریائے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑ سکتا ہے، جس سے نارووال ، لاہور اور سیالکوٹ کے اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر سیلابی صورت حال کا سامنا ہو سکتا ہے۔

سیلاب کی پیش گوئی کرنے والے ڈویژن ایف ایف ڈی لاہور نے اس حوالے سے خبر دار کر دیاہے تاہم دریائے جہلم اور دریائے چناب میں سیلاب کا خطرے کا امکان نہیں۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے نتیجہ میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات پاکستان نے دریائے راوی اور ستلج کے علاقوں میں بارش کا ابھی امکان ہے ۔

تازہ ترین