• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے موجودہ کرکٹرز کو افغان لیگ میں حصہ لینے سے منع کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ’پی سی بی‘ نےموجودہ کھلاڑیوں کوافغان پریمیئرلیگ کھیلے سے روک دیا اور کہا ہے کہ صرف ریٹائرڈ کرکٹرز افغان پریمیئر لیگ کھیل سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغان پریمیئر لیگ کےحوالے سےپی سی بی نے اپنا فیصلہ دے دیا، جس سے قومی ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیاگیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بورڈ کے فیصلے کے بعد وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عرفان، فہیم اشرف، محمد حفیظ، کامران اکمل اور افتخار احمد افغان پریمیئر لیگ سے آؤٹ ہوگئے۔

ذائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ کرکٹرز میں سے صرف شاہد آفریدی کا لیگ سے معاہدہ ہے اور پی سی بی کے فیصلے کے بعد صرف وہ افغان پریمیئر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والی افغان پریمیئر لیگ کے لیے تمام ان ایکشن کھلاڑیوں کا لیگ کے ساتھ کھیلنے کا معاہدہ تھا۔

تازہ ترین