• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیاکپ: محمود اللہ اور امرالقیس کی افغانستان کیخلاف ففٹیز

ابوظبی ( جنگ نیوز ) ایشیا کپ کرکٹ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں محمود اللہ اور امرالقیس نے بنگلہ دیش کو مکمل تباہی سے بچاکر بہتر ہدف بنانے میں مدد دی۔ پہلے کھیلتے ہوئے ٹائیگرز نے پچاس اوورز میں سات وکٹ پر 249کا ہندسہ اسکور بورڈ پر سجاکر افغانستان کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا ۔87 پر پانچ وکٹ گنوانے کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم مشکلات کا شکار تھی ، اس موقع پر محمود اللہ اور امرالقیس نے چھٹی وکٹ پر 128 رنز کی شراکت قائم کی۔ امرالقیس 72 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ محموداللہ 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لٹن داس 41رنز اور مشفیق الرحیم 33رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آل رائونڈر شکیب الحسن کو کھاتہ کھولنے کا موقع نہ مل سکا وہ رن آئوٹ ہوئے۔ اس دوران وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم نے ون ڈے کیریئر کے 5ہزار جبکہ امرالقیس نے دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔افغانستان کی جانب آفتاب عالم نے 3 جب کہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تازہ ترین