• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہداد کوٹ: انجیکشن لگنے سے لڑکی کی ہلاکت،اتائی ڈاکٹر گرفتار

شہدادکوٹ( نامہ نگار ) اتائی ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجیکشن سے 8سالہ لڑکی کی ہلاکت کا الزام۔لواحقین لڑکی کی لاش اٹھا کر تھانے پہنچ گئے۔پولیس نے این سی درج کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دی اور ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق تعلقہ میروخان کے گاؤں مٹھل کھوکھر کی رہائشی 8سالہ لڑکی شکیلہ مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے جانبحق ہو گئی۔لواحقین بچی کی لاش اٹھا کر تھانے لائے جہاں بچی کی والدہ فریدہ اور دادامحمد قاسم لانڈر نے پولیس کو شکایت کی کہ ان کی بچی کو معمولی بخار تھا وہ اس کے علاج کیلئے ڈاکٹر کے پاس لے آئے۔غلط انجیکشن لگنے پر وہ موقع پر ہی جانبحق ہوگئی اے سیکشن تھانہ کی پولیس نے ان کی شکایت پر این سی درج کرکے ڈاکٹر کو حراست میں لیکر لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل دیا۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔لاک اپ میں بند ڈاکٹر نے موقف دینے سے انکار کردیا دریں اثنا کھوسہ برادری کی سرکردہ شخصیت اورریٹائرڈ ایس ایس پی حاجی محمد خان کھوسو مختصر علالت کے بعد70برس کی عمرمیں انتقال کر گئے ۔ان کی نماز جنازہ اور تدفیں میں کھوسہ برادری کے علاوہ مختلف کتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین