• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر پور خاص سمیت اندرون سندھ شدید گرمی کی لہر،نظام زندگی مفلوج

میرپورخاص(نامہ نگار) میرپورخاص سمیت اندرون سندھ شدید گرمی کی نئی لہر،نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیااور لوگوں کی بڑی تعداد گھروں تک محدود ہوکر رہ گئی۔اندرون سندھ گرمی کی نئی لہر بدستور برقرار ہے اورمیرپورخاص اور اس کے گردونواح کے علاقے اتوار کوبھی صبح ہی سے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ خشک موسم میں سورج کی سخت تپش اور بدن کو جھلسا دینے والی لوکے باعث گلی،محلوں،سڑکوں اور بازاروں میں ہوکا عالم تھا۔ عوام کی بڑی تعداد گھروں تک محدود ہوکر رہ گئی جبکہ کاروباری،تعمیراتی اور صنعتی سرگرمیاں بھی مانند پڑگئیں۔برف کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔قریبی اضلاع اور اندرون ضلع سے سامان کی خریداری کے لئے میرپورخاص شہر آنے والے مسافر شدید مشکلات سے دوچار رہے اور سائے کی تلاش میں سرگرداں دکھائے دیئے،اچانک سخت گرمی کی لہر سے بخار،نزلہ ،زکام،الرجی اور دیگر مختلف بیماریوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ڈاکٹروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دھوپ میں غیر ضروری نکلنے سے محتاط رہیں۔سر ڈھانپ کر رکھیں اور زیادہ پکے پھل کھانے سے گریز کریں۔
تازہ ترین