• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی وفد نے ریجنل ڈائرکٹریٹ اے این ایف سندھ کا دورہ کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چینی وفد نے ریجنل ڈائرکٹریٹ اے این ایف سندھ کا دورہ کیا۔ ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چینی وفد نے اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے دفاتر کا دورہ کیا، وفد نے بے نظیر شہید اے این ایف ماڈل ٹریٹمنٹ اینڈ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر کا دورہ بھی کیا، نیشنل نارکوٹکس کنٹرول کمیشن آف چائینہ کے وفد نے فورس کمانڈر سے ملاقات بھی کی، فورس کمانڈر برگیڈیئر نور الحسن سے ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی وفد نے اے این ایف کے دیگر افسران سے بھی ملاقات کی، وفد کو ریجنل ڈائرکٹریٹ اے این ایف سندھ کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی، چینی وفد نے ریجنل ڈائرکٹریٹ اے این ایف سندھ کی کارکرگی کو سراہا، وفد نے ماڈل ٹریٹمنٹ اینڈ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر میں منشیات کے عادی افراد سے ملاقات بھی کی۔
تازہ ترین