• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر ضروری ہے، محمد نجیب

لوٹن (نمائندہ جنگ) وٹفورڈ میں مقیم کوٹلی کی معزز شخصیت محمد نجیب نے کہا ہے کہ برطانیہ میں محب وطن پاکستانی اور کشمیری وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان کی ڈیمز فنڈز اپیل میں بھرپور حصہ لیں۔ جنگ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر پاکستان کے لیے از حد ضروری ہے، اسی وجہ سے حکومت پاکستان نے اس مسئلہ کو ترجیح قرار دیا ہے۔ کمیونٹی بڑھ چڑھ کر ڈیمز فنڈز کے لیے امداد اکٹھی کرے، اس حوالے سے مساجد کا بھی خصوصی کردار ہوگا۔
تازہ ترین