• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، جعلی بینک اکائونٹس کیس میں جے آئی ٹی آج رپورٹ پیش کریگی

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکائونٹس کیس میں جے آئی ٹی آج بروز پیر کو رپورٹ پیش کریگی، عدالت نے اٹارنی جنرل اور ڈی جی ا یف آئی اے کو بھی حاضری کے نوٹس جاری کردیئے، سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکائونٹس کی تحقیقات کیلئے چار رکنی جے آئی ٹی بنائی تھی اور ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکائونٹس کیس میں جے آئی ٹی نے پہلی رپورٹ تیار کر لی۔ جے آئی ٹی (آج)پیر کو رپورٹ سپر یم کورٹ میں پیش کریگی ۔ جے آئی ٹی سربراہ ایڈیشنل ڈی جی اکنامک کرائم ایف آئی اے رپورٹ جمع کرا ئینگے ۔ سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر ، ایس ای سی پی اور برگیڈیئر شاہد پرویز کو حاضری کے نوٹس جاری کردیئے ۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور ڈی جی افی آئی اے کو بھی حاضری کے نوٹس جاری کردیئے۔ سپریم کورٹ نے چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے ایڈوکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کردیئے ۔ اسکے علاوہ سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس سندھ کو بھی حاضری کے نوٹس جاری کئے گئے۔ سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکائونٹس کی تحقیقات کیلئے 6رکنی جے آئی ٹی بنائی تھی۔ عدالت نے جے آئی ٹی کو دوہفتے بعد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ گرفتار ملزمان کیلئے بنایا گیا میڈیکل بورڈ بھی رپورٹ جمع کرائے گا۔ سرجن جنرل پاکستان لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد رپورٹ جمع کرائینگے۔ سپریم کورٹ نے سیکرٹری صحت سندھ اور جناح اسپتال کی ڈاکٹر سیمی جمالی کو بھی نوٹس جاری کردیئے ۔ چاروں صوبوں کے سیکرٹریز کو بھی نوٹس جاری کئے گئے۔
تازہ ترین