وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کےلئے لوکل ٹرین کے ذریعے پہنچے۔
شاہ محمود قریشی نے لوکل ٹرین میں عام مسافروں کے ساتھ سفر کیا اور اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کےلئے نیوک پہنچ گئے ۔
نیویارک کے اسٹیشن پر ان کا استقبال اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کیا ۔
شاہ محمود قریشی ہفتے کےر وز جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے اور اس دوران نئی پاکستانی حکومت کی ترجیحات ، علاقائی و عالمی معالات پر پالیسی بیان دیں گے ۔
وزیر خارجہ اپنے نیویارک میں قیام کے دوران کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔