• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرد جنگ کے خاتمے تک بھارتی فلموں میں کام نہیں کروں گا،معمر رانا

کراچی (ایجنسیاں)اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ وہ بھارتی فلموں میں تب تک کام نہیں کریں گے جب تک دونوں ممالک کے درمیان جاری سرد جنگ کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔ تفصیلات کے مطابق معمر رانا کا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں بھارتی فلم میں کام کرچکاہوں مزید آفر ز ملتی رہی ہیں میری پہلی ترجیح ملکی فلمیں ہیں ،ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا مزا آیا ۔انہوں نے کہاکہ المیہ یہ ہے کہ جب ہم روز ٹی وی ڈراموں میں نظر آئیں گے تو سینماگھروں میں ہمیں دیکھنے کون آئے گا؟ اس لئے فیصلہ کیا کہ فلم انڈسٹری کو مستحکم کرنے کے لئے ٹی وی ڈراموں میں کام نہیں کرونگا۔

تازہ ترین